counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 5افراد زخمی

5, including

5, including

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 5افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مانانوالہ سٹی نزد لاری اڈا تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 28سالہ مطلوب احمد،مانانوالہ روڈ نزد کوٹ وار سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک بھینس آگئی جس کے نتیجہ میں 17سالہ ارسلان اور09سالہ عدنان ،وار برٹن روڈ نزد چاندی کوٹ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ والے نے 60سالہ امین بی بی کو ہٹ کر کے ،ننکانہ نزد دھولر چوک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرایاجس کے نتیجہ میں 39سالہ نور الٰہی گر کر شدید زخمی ہو گیاان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔