counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 5افراد زخمی

5, including 1 woman

5, including 1 woman

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 5افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ روڈ نزد کالی بیر سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 25سالہ شاہ زیب ،ننکانہ نزد تحصیل موڑ تیزرفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 31سالہ حافظ محمد رمضان ،ننکانہ نزد کچہری پھاٹک تیز رفتار موٹر سائیکل پراچانک چکر آنے سے35سالہ سلیم بی بی ،مانانوالہ صفدرآباد روڈ نزد محمد پورہ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں22سالہ سرفراز احمد،ننکانہ نزد چنگی نمبر5تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 30سالہ نعیم اور10سالہ عظیم گر کر شدیدزخمی ہو گئے ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔