counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 5افراد زخمی

5, including 1 woman

5, including 1 woman

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 5افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نزد سانگلہ سٹی تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 23سالہ راشد،نزد پنجاب ہوٹل ننکانہ تیز رفتار رکشہ والے نے ہٹ کیا اور فرار ہو گیا جس کے نتیجہ میں 70سالہ محمد ابراہیم ،بچیکی روڈ نزد چاہ پکا سٹاپ تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 30سالہ فتح محمد اور46سالہ مجاہد،نزد بچیانہ سٹی تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 16سالہ وقاص ،بچیکی روڈ نزد تلونڈیاں سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل کے پہیے میں دوپٹہ پھنس جانے سے 26سالہ فیاض بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداددینے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروا دیا ۔