counter easy hit

اوکاڑہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق

5, DEAD, IN, OKARA, IN, RESULT, OF, FIRING, INCIDENT, BETWEEN, TWO, GROUPSاوکاڑہ: شنکر داس کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یس اردو نیوزکے مطابق اوکاڑہ کے علاقے شنکر داس میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوکت اٹھوال اور ظفراٹھوال کے مابین زمین کا تنازع چل رہا تھا، ظفر اٹھوال اپنے ساتھیوں سمیت اوکاڑہ جارہا تھا کہ شنکر داس کے قریب ایک نواحی گاؤں میں گھات لگائے شوکت نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون مقتولین کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئی۔

ڈی ایس پی صدر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موضع اراضی شنکرداس پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی اور لاشوں کو ریسکیوٹیموں کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website