counter easy hit

سکھوں کے قتل میں ملوث 47 پولیس اہلکاروں کو عمر قید

47 police officers

47 police officers

پولیس نے 12 جولائی 1991ء کو 10 سکھ زائرین کو شدت پسند قرار دے کر مبینہ تصادم میں ہلاک کر دیا تھا۔ کسی ایک معاملے میں اتنے پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا کا شاید یہ ملک میں پہلا واقعہ ہے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی ریاست اتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع میں 25 سال پہلے ہونے والے ایک مبینہ تصادم میں 10 سکھ زائرین کی ہلاکت پر خصوصی عدالت نے 47 پولس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ 12 جولائی 1991ء کو پولیس نے دس سکھ زائرین کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے مبینہ تصادم میں ہلاک کر دیا تھا۔ بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اس تصادم پر کئی طرح کے سوال اٹھاتے ہوئے اسے فرضی قرار دیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں پولیس مقابلے ایک حد تک انصاف کے سست اور الجھے ہوئے نظام کا نتیجہ ہیں۔ عام طور پر ایسے معاملات میں سماعت میں مسلسل تاخیر اور پھر گواہان کا اپنی پہلی گواہیوں سے پھر جانے کی وجہ سے کیسز ختم ہو جاتے ہیں۔ پیلی بھیت میں 12 جولائی 1991ء کو پٹنہ صاحب اور کچھ دوسرے مقامات سے سکھ زائرین ایک بس سے واپس آ رہے تھے۔ بس میں 25 مسافر سوار تھے جس میں سے چند لوگوں کو جبرا اتار لیا گیا۔ جس کے بعد مزید پولیس اہلکار وہاں آ گئے اور انھوں نے ان لوگوں کو کئی گروپ میں منقسم کر لیا اور جنگل کی جانب لے گئے جہاں انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد انھوں نے جھوٹی کہانیاں تیار کیں۔ پولیس نے اپنی ایف آئی آر میں ان سب کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا لیکن بعد میں مارے جانے والے لوگوں کے وارثین نے اس تصادم کو فرضی قرار دیا تھا۔