counter easy hit

پنجاب میں 43 ارب اور 28 کروڑ، راولپنڈی میں 42 ارب کے گھپلے ۔

لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبہ پنجاب کی سابق حکومت کے منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ 2014اور2015 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق حکومت میں 2014اور2015میں مختلف منصوبوں میں 43ارب 28کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور اورراولپنڈی ہاؤسنگ منصوبوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزادی چوک پل سگنل فری بنانےکےمنصوبےمیں ایک ارب کی بےضابطگی کی گئی جبکہ سڑکوں کی تعمیرکیلئے ٹھیکے 22فیصدتک مہنگےداموں دئیےگئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ترقیاتی کام بغیرمنظوری کےمن پسندکمپنیوں سےکرائےگئے اور راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ آدت رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہے جس پر اب مزید کاروائی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی لاہور میں صاف پانی کمپنی سمیت 56کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں جن میں سابق حکومت نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی خرد برد کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website