counter easy hit

بیالیس امیر دنیا کی پچاس فیصد آبادی کے برابر دولت کے مالک

دنیا کے ان امیر ترین افراد کے پاس اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک اعشاریہ ایک کھرب ڈالرز ہیں

42 rich ownership equal to fifty percent of the world's wealthبرطانوی ادارے نے اپئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 42 امیروں کے پاس دنیا کی پچاس فیصد آبادی کے برابر دولت ہے، امیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع ہو رہی ہے۔ برطانوی ادارے اوکسفیم نے امریکی میگزین فوربز کی دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرستوں سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق بیالیس امیر ترین لوگوں کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کی پچاس فیصد آبادی جتنی ہے۔ ان امیروں کے پاس ایک اعشاریہ ایک کھرب ڈالر ہیں جو دنیا کے تین ارب ستر کروڑ لوگوں کے برابر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ برس امیروں کی تعداد اکسٹھ تھی، جبکہ دو ہزار نو کی کساد بازاری کے دوران تین سو اسی لوگوں کی دولت دنیا کی آدھی آبادی کے برابر تھی۔ بل گیٹس چھیاسی ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔