counter easy hit

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی آج 37 ویں سالگرہ

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ یکم جنوری 1978 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک قصبے میں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے شوبز کیرئیر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک وڈیوز سے کیا۔

بالی ووڈ میں انہوں نے اپنا ڈیبیو 2005 میں فلم پری نیتا سے کیا، جس کے بعد انہیں کامیابیاں ملتی چلی گئیں۔ اس دوران انہوں نے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ انکی آنے والی فلم ہماری ادھوری کہانی سے ناقدین کو بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔