counter easy hit

مصر میں عیسائیوں کی بس پر فائرنگ سے 35 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر میں عیسائیوں سے بھری بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 35  افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔

35 Christians killed from bus fire in Egypt

35 Christians killed from bus fire in Egypt

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں ڈھائی سو کلومیٹر دور صوبہ المنیا میں قبطی عیسائی بس میں سوار ہوکر گرجا گھر جارہے تھے کہ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کے جتھے نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

مصر کے حکام نے مقامی افراد کے حوالے سے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 8 افراد دو گاڑیوں میں سوار تھے۔ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم خدشہ ہے کہ اس واقعے میں داعش ملوث ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی وارداتوں کی ذمہ داری داعش قبول کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ 2013 میں فوجی بغاوت اور اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر مرسی کی معزولی کے بعد سے ملک میں شورش اور بے چینی میں اضافہ ہوا ہے، اور آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے 9 اپریل کو اسکندریہ اور تنتا میں بھی گرجا گھروں پر خود کش حملوں میں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website