counter easy hit

34 ہزار بغیر دستخط ووٹ، مطلب کامیابی مشکوک ہے، کنور دلشاد

Kanwar Dilshad

Kanwar Dilshad

لاہور (یس ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ این اے 122 میں 34 ہزار ووٹوں کے کاونٹر فائل پر دستخط نہ ہونے کا مطلب ہے کہ ایاز صادق کی کامیابی مشکوک ہے۔ جبکہ ایاز صادق کے صاحب زادے علی ایاز کا کہنا ہے کہ کمیشن ووٹوں کو بوگس قرار دیتا تو ایاز صادق کی کامیابی بالکل مشکوک ہو جاتی، مگر کاونٹر فائل پر دستخط نہ ہونے سے ووٹ بوگس نہیں ہو جاتا۔

کنور دلشاد نے کہا کہ جن کاونٹر فائلز پر دستخط نہیں ان پر انگوٹھے کا نشان چیک کرنے کے لیے نادرا سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ علی ایاز صادق نے کہا کہ کمیشن نے ووٹوں کو بوگس کہا ہی نہیں۔