counter easy hit

30برس بعد دنیا کی نصف آبادی بے روزگار ہو جائے گی

30 years later

30 years later

کراچی….جنگ ویب ڈیسک….تیس سال کے بعد دنیا کی نصف آبادی روبوٹوں کی وجہ سے روزگار سے محروم ہو جائے گی۔
روسی خبرساں ادرے کے مطابق امریکی سائنسدان موشے وارڈی نے کہا کہ تقریباً 30 سال بعد دنیا کی آدھی آبادی روزگار سے محروم ہو جائے گی کیوں کہ ان کی جگہ روبوٹ لے لیں گے۔سائنسدان کے بقول جلد ہی روبوٹ انسانوں کی طرح حتی کہ ان سے بہتر ہم کام کرنے کے قابل ہوں گے۔موشے وارڈی نے کہا کہ مستقبل قریب میں روبوٹ دنیا کے تمام مقبول پیشوں کا کام کرنا سیکھ لیں گے۔روبوٹ کی اہم خوبی یہ ہے کہ وہ ہر کام کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں، انہیں تنخواہ، پینشن وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔حال ہی میں امریکی سائنسدانوں نے روبوٹوں کو انسانی اخلاقیت کے بنیادی اصول سکھانے کا طریقہ ایجاد کیا۔