counter easy hit

تاشفین ملک کی امریکا آنے سے قبل 3طرح کی اسکرینگز ہوئی

3 Tashfin country before the United

3 Tashfin country before the United

واشنگٹن…..امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلیفورنیا فائرنگ واقعے کے ملزمان تاشفین ملک یا رضوان میں سے کوئی ایک یادونوں ہی کسی غیر ملکی دہشت گرد سے رابطے میں تھے۔ تاشفین ملک کی امریکا آنے سے قبل 3طرح کی اسکرینگز ہوئی۔کیلیفورنیا کے شہر سان برناڈینو میں دہشت گردی کے واقعے کی چھان بین جاری ہے۔علاقے کی جھیل سے بعض مشتبہ چیزیں برآمدکی گئی ہیں جنکامبینہ طورپرتعلق اس جوڑے سے ہے۔امریکی اہلکاروں کےحوالےسے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاشفین ملک یا اس کا شوہر رضوان،بیرون ملک دہشت گرد سے رابطے میں تھے۔امریکی اخبارکےمطابق اب یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ تاشفین نے کئی برس پہلے انٹرنیٹ پرایک ایسی عبارت لکھی تھی جس کےبارےمیں امریکی حکام پہلے جانتے توممکنہ طورپرتاشفین کوویزاہی جاری نہ کیاجاتا۔تاہم امیگریشن کے موقع پر ملزمہ کےسوشل میڈیااکاؤنٹ کا جائزہ نہیں لیاگیا ۔امریکی اخبار ہی کو انٹرویو میں تاشفین ملک کی بہن فہدہ ملک نے کہا ہے کہ تاشفین انتہا پسند نہیں تھی۔وہ اسے سب سے زیادہ جانتی ہے،تاشفین ملک کے عسکریت پسندوں سے کوئی روابط نہیں تھے۔