counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد زخمی ، 1جاں بحق

3 people injured

3 people injured

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد زخمی ، 1جاں بحق جبکہ 1کو کرنٹ لگنے سے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ روڈ نزد ینگسن آباد سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کرسلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 40سالہ ایم اکرم ،نزد تھانہ صدرسانگلہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی چین میں کپڑا پھنس جانے سے 25سالہ ایم عدیل ،شاہ کوٹ جڑانوالہ روڈ چکنمبر18میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 45سالہ ایم الیاس زندگی کی بازی ہار گیا،مانانوالہ صفدرآباد روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 45سالہ ایم یوسف ،وار برٹن روڈ چنگڑ حاکم گاؤں گھر میں پانی والا پمپ چلاتے ہوے 28سالہ ایم طارق کو کرنٹ لگا ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔