counter easy hit

تھرپارکر میں مزید3بچے دم توڑ گئے

3 more children died

3 more children died

تھرپارکر……..تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید3بچے جاں بحق ہو گئے۔ یہ ہلاکتیں پیر کے روز عمرکوٹ سول اسپتال میں ہوئیں۔ مرنے والے بچوں میں ایک نومولود تھاجبکہ دوسرے کی عمر 2 ماہ اور تیسرے کی عمر 5سال تھی۔
نومولود کے والد کا نام کیول بھیل بتایا گیا ہے، جبکہ ایک بچے نام عمر ولد صٓالح معلوم ہوا ہے۔ تیسرے کانام آصف ولد نعمت تھا۔درجنوں بچے اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ دوسری جانب قحط متاثرین کی اپنے مال مویشی کے ساتھ نقل مکانی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ حکومت سندھ کی جانب سے بچوں کی اموات روکنے کے سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔