counter easy hit

28 ہزار بلیاں پالنے والی خاتون کی انوکھی داستان

28 thousand

28 thousand

لتو جانور تو عام طور پر اکثر لوگ پالتے ہیں، مگر ایک امیر معمر خاتون نے اپنی زندگی ہی پالتو بلیوں کے لیے وقف کر رکھی ہے
کیلی فورنیا (یس اُردو) کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی67 سالہ لینیا لاٹانزیو چونکہ بے اولاد ہیں، شوہر انہیں طلاق دے چکے ہیں، اس لیے انہوں نے دل بہلانے کے لیے شیر کی خالہ سے دوستی کر لی ہے۔لینیا نے اپنے وسیع و عریض گھر کو بلیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ اس وقت ان کے گھر میں گیارہ سو بلیاں موجود ہیں۔ جب 1992ء میں لینیا کو طلاق ہوئی،تو اسی وقت اسے انہوں نے اپنے گھر کو بلیوں سے آباد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چوبیس برس کے دوران لینیا اپنے گھر میں 28 ہزار بلیاں پال چکی ہیں جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ لینیا کا گھر 370 مربع میٹر (چھ ایکڑ) پر مشتمل ہے، جس کا نام انہوں نے لینیا کیٹ ہاؤس رکھ لیا ہے۔ وہ اس وسیع و عریض گھر میں بلیوں کا ایک ادارہ بھی چلا رہی ہیں۔بلیوں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے لینیا کو اپنی کار، سونے کی انگوٹھی سمیت کئی قیمتی اشیاء بیچنی پڑیں جبکہ اپنی پنشن کی ساری رقم بھی وہ بلیوں کی نذر کر چکی ہیں ۔ تاہم اب مخیر حضرات بھی ان کے ادارے سے تعاون کر رہے ہیں۔لینیا لاٹانزیو کا گھر ایک کچن سمیت پانچ کمروں پر مشتمل ہے، جہاں ہر طرف بلیاں ہی بلیاں نظر آتی ہیں۔ بلیوں کو نہلانے اور ان کی صفائی ستھرائی کے لیے لینیا لاٹانزیو نے دو خواتین کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ان کی ٹیم میں شامل کئی رضاکار بھی بلیوں کی مفت خدمت انجام دیتے ہیں۔اس وقت لینیا لاٹانزیو کے گھر میں 11 سو بلیاں موجود ہیں۔ جن میں 8 سو بڑی عمر کی بلیاں ہیں جبکہ 3 سو بلیوں کے بچے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لینیا لاٹانزیو کے گھر میں ایک طرف نئی بلیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو دوسری جانب بلی پالنے کے شوقین لوگ وہاں سے مفت میں بلیاں لے بھی جاتے ہیں۔ لوگوں کو مفت بلیاں فراہم کر نے کے لیے لینیا نے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے۔ 11 سو بلیوں کی خوراک و دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں لینیا کا کہنا ہے کہ خوراک کے ایک ہزار ڈبے ہفتہ بھر بھی نہیں چلتے۔ یومیہ اوسطاً 5700 ڈالر (5 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے )خرچ ہوتے ہیں۔ لوگ لینیا کو پاگل کہتے ہیں، مگر ان کا کہنا ہے کہ میں خدا کی ایک بے آسرا مخلوق کی خدمت کر رہی ہوں، جس سے مجھے سکون ملتا ہے۔