counter easy hit

28 انگلیوں والے بھارتی کا نام گینز بک میں شامل

28 fingers

28 fingers

لندن……..گینز بک ویسے تو ان گنت عجائبات سے بھری پڑی ہے مگران عجائبات فطرت میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے جس کے دونوں ہاتھوں اور پاؤں کی کل 28 انگلیاں ہیں۔ گویا اس کے ہاتھوں اورپاؤں میں 8 اضافی انگلیاں ہیں۔ھارتی ٹی وی کے مطابق عجیب الخقلت بھارتی شہری کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ریاست گجرات کے رہائشی 43 سالہ ڈیونڈرا سوتھار کا کہنا ہے کہ 28 انگلیاں میرے لیے کسی پریشانی کے بجائے نعمت ہیں۔ ان کی وجہ سے مجھے نہ صرف عالمی شہرت ملی بلکہ گینز بک میں میرا نام بھی شامل ہوا ہے ۔سوتھار کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ مجھے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔ وہ مجھے دیکھ کر حیران ہوتے ہیں جب کہ میں خود سے محظوظ ہوتا ہوں۔خیال رہے کہ ڈیونڈرا سوتھار پیشے کے اعتبار سے بڑھئی ہیں تاہم اس کا کہنا ہے کہ زیادہ انگلیوں کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرنے والے اور محلہ دار سب مجھ سے حسن سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں۔