counter easy hit

لاہور کی 274 یو سیز کے بلدیاتی نمایندوں نے حلف اٹھا لیا

274 U of Lahore municipal pieces

274 U of Lahore municipal pieces

لاہور …….لاہور کی 274 یونین کونسلوں میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھالیاہے،اگلےمرحلےمیں خواتین ،نوجوانوں،ٹیکنو کریٹس،کسانوں ،مزدوروں اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدوارچنےجائیں گے،جس کے بعد لارڈ میئرکاانتخاب ہوگا۔
پنجاب کےدارالحکومت لاہورمیں بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی ٹاؤن ہال سمیت37مقامات پرتقریبات ہوئیں،یونین کونسلوں کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرزنےنو منتخب چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اور کونسلروں سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں براہِ راست منتخب ہونےوالی خواتین بھی شامل ہیں،مسلم لیگ ن کی طرف سےلارڈمئیرکےمضبوط امیدوار خواجہ احمد حسان نےچیئرمین یو سی107کی حیثیت سےحلف اٹھایا۔
ان کاکہناہے کہ صحت کی سہولتیں عام اورتعلیم کوفروغ دیں گے،میٹروپولیٹین کا ہاؤس یونین کونسلوں کو اختیارات دیگا ۔ الیکشن کمیشن اب بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پرامیدواروں کےانتخاب کیلئےالیکشن شیڈول جاری کرےگا۔