counter easy hit

‘ہارٹ آف ایشیا کانفرنس’، ستائیس ممالک کے نما ئندگان شرکت کریں گے

311804_91018594. [downloaded with 1stBrowser]اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں چین ،امریکہ ، روس ، ترکی ، ایران سمیت 27 ملکوں کے سینئر نمائند گان شرکت کریں گے، افغانستان میں قیام امن اور اقتصادی ترقی کے لیے کانفرنس منعقد کی گئی ہے
اسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد میں افغانستان کے متعلق ہونے والے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں چین ، امریکہ اور ترکی سمیت ستائیس ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی کانفرنس میں شریک ہوں گی ۔ افغانستان میں قیام امن اور اقتصادی ترقی کے لیے اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس منعقد کی گئی ہے ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی شرکت متوقع ہے، کانفرنس کا مقصد افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے تعاون سے افغانستان میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ کانفرنس میں افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کے درمیان دہشت گردی، منشیات، غربت اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اور افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔ کانفرنس میں چین ،امریکہ ، روس ، ترکی ، ایران سمیت 27 ملکوں کے سینئر نمائند گان شرکت کریں گے۔ بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی افغانستان کے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گی۔