counter easy hit

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے 25 طلبہ نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

25 Jawaharlal Nehru

25 Jawaharlal Nehru

نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں شہید کشمیری نوجوان محمد افضل گورو کی برسی کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد کی پاداش میں طلبہ کو سزا دیے جانے کیخلاف متعدد طلبہ نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے چند روز قبل ایک پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر کنہیا کمار، عمر خالد اور متعدد دیگر طلبہ کو مختلف سزائیں دیں جس کے خلاف طلبہ نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ طلبہ نے بدھ کی درمیانی رات کو گنگا دھابا سے انتظامیہ بلاک تک مشعل بردار جلوس نکالا جس کے بعد بھوک ہڑتال شروع کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 فروری کو منعقد کی جانے والی اس تقریب میں بھارت مخالف نعرے لگائے گئے تھے جبکہ تقریب کے مقررین نے محمد افضل گورو کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دی گئی پھانسی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ بھارتی پولیس نے محمد افضل گورو کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے کی پاداش میں یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار متعدد کو گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا گیا گیا۔