counter easy hit

24 سال بعد ایک مرتبہ پھر عمران خان ایسا کام کرنے لگ پڑے کہ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے چندے کی اپیل کر دی ہے ۔ آج عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں سے 24 سال قبل بنائے جانے والے کینسر ہسپتال کے لیے چندے کی اپیل کی ہےتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا برسوں کی ریاضت سے انسانیت کی خدمت اور بھلائی کے کاموں پر میرا ایمان بڑھا ہے۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال آپ کی سخاوت اور عنایت کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ سال 2018کے مالی اہداف کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پر میں ذاتی طور پر آپ کا مشکور ہوں۔وزیر اعظم نے بتایا کہ 2019 کیلئے شوکت خانم کا ہدف 13 ارب روپے (20ملین ڈالرز ) طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اخراجات کا نصف عطیات سے حاصل ہوگا۔ ’مجھے امید ہے کہ پاکستان میں کینسر کے نادار مریضوں، جو اپنے علاج کی سکت نہیں رکھتے، کی زندگیاں بچانے کے نصب العین میں آپ ہماری مدد جاری رکھیں گے‘۔واضھ رہے کہ یہ وہی مشن ہے جو عمران خان نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد شروع کیا تھا اور اس کے بعد ہی وہ سیاست میں آئے اور آج پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کے طور پر کام کر کرہے ہیں