counter easy hit

2018 کے انتخابات کو شفاف ، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ بنانا چاہتے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

2018 elections transparent, impartial and fair to make: CEC

2018 elections transparent, impartial and fair to make: CEC

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سیاسی جماعتیں مکمل تعاون کریں

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران رقم کا بے دریغ استعمال روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، جلسے جلوسوں پر پابندی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ نواز ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ سردار رضا خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے اقدامات کا الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ انتخابی اخراجات کی نگرانی کرے، رقم کا بے دریغ استعمال روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

سردار رضا خان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں پر امن انتخابات کے لیے جلسے جلوسوں پر پابندی ہونی چاہیئے ۔ سردار رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website