counter easy hit

سال 2016 ءدنیا کا گرم ترین سال ہوگا، ماہرین موسمیات

2016 will bemeteorologists

2016 will bemeteorologists

لندن……….برطانوی ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سال 2016ء دنیا کا گرم ترین سال ہوگا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدید لہر آسکتی ہے ۔
عالمی موسمیاتی اداروں کے مطابق 2015 ءگزشتہ سو برسوں کا گرم ترین سال ہے۔ اور اس کی وجہ عالمی حدت میں دو فیصد اضافہ قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم اب برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 2016 ءزیادہ گرم سال رہے گا ۔برطانوی ماہرین کے مطابق آئندہ 12 ماہ کے دوران عالمی درجہ حرارت کی اوسط شرح 1961 ءسے 1990 ءکے درمیان کی شرح سے صفر اعشاریہ آٹھ چار درجے سے اوپر رہنے کا امکان ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ برس کی پیش گوئی گزشتہ سالوں میں رہنے ولے درجہ حرارت اور اس کے ٹرینڈ کو سامنے رکھ کرکی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 2014 ءمیں درجہ حرارت 0.6 رہا جو ایک ریکارڈ تھا جب کہ رواں برس یہ درجہ حرارت 0.7 رہا اور وہ بھی ایک ریکارڈ تھا اور آئندہ برس کے لیےیہ 0.8 ہو گا جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ برطانیہ میں 3 برس کے دوران درجہ حرارت میں تیزی آئی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدید لہر آسکتی ہے اور گرمی کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے۔