counter easy hit

20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری تو ہوئی پرانی بات ۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کو سعودی حکومت کی جانب سے اضافی حج کوٹہ مل گیا جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا ہے جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اضافی کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے گی جب کہ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کیا تھا، پہلے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار تھا تاہم حج کوٹے میں اضافے کے بعد 2 لاکھ کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب حج کی ایک یہ بھی خبر ہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہوگا۔وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب سے ملنے والے نئے حج کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوگی، 16 ہزار نئے حج کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت جائیں گے، نئی حج قرعہ اندازی 9474 عازمین کےلئے ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نئے کوٹہ میں سے 6316 عازمین نئے ٹور آپریٹرز کے تحت جائیں گے، بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کرانے کےلئے چار دن کا وقت دیا جائے گا۔ اور اب یہ خبر آئی ہے کہ پاکستان کو سعودی حکومت کی جانب سے اضافی حج کوٹہ مل گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website