counter easy hit

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 45 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ پر آگئے

ForexAssets20billionDallorbusinessStatebankofpakistan_12-11-2015_207007_l. [downloaded with 1stBrowser]

20 billion foreign exchange reserves jumped to a record 45 million dollars

کراچی……عالمی مالیاتی اداروں سے تقریباً 92 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے ایک ریکارڈ سطح تک آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 40 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے 27 کروڑ ڈالر کا قرض بھی ادا کیا گیا ہے۔
ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 65 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 44 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس بھی 5 ارب ڈالر سے زیادہ موجود ہیں۔ اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 45 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ پر آگئے ہیں