counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی جبکہ 1شخص کو کرنٹ لگنے سے حالت غیر

2 women injured

2 women injured

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی جبکہ 1شخص کو کرنٹ لگنے سے حالت غیر۔تفصیلات کے مطابق بچیکی روڈ نزد کوٹ غلام رسول سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل کے پچھلے وہیل میں دوپٹہ پھنس جانے سے 40سالہ ثریا ،وار بر ٹن روڈ بڈھا گاؤں میں 50سالہ صغراں بی بی گھر کی چھت سے گر کر ،شاہ کوٹ سٹی نزد 90چٹی سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر30سالہ عبداللہ سے ٹکرا گئی ،مانانوالہ روڈ بگوڑ گاؤں گھر میں پنکھے کی تار لگاتے ہوے50سالہ خالد کو کرنٹ لگاجس سے اس کی حالت غیر ہوگئی،سانگلہ روڈ نزدچکنمبر45تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی والے نے سائیکل والے کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 37سالہ نصیب علی گر کر شدید زخمی ہو گیا ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔