counter easy hit

19سالہ اوباش عباس عرف باسوکی اپنی ہمسائی5سالہ بچی نمرہ سے زیادتی

19-year-old Abbas

19-year-old Abbas

وہاڑی ( علی وارث کلیم)نورشاہ کے نواحی گاؤں چک نمبر70/KBمیں گاؤں کے رہائشی 19سالہ اوباش عباس عرف باسوکی اپنی ہمسائی5سالہ بچی نمرہ سے زیادتی بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل پولیس تھانہ مترونے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردیئے ملزم کے بھائیوں اوراس کے دیگررشتہ داروں کی طرف سے صلح کیلئے دباؤاورصلح نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق گزشتہ شام 70/KBکے رہائشی محمدبخش سوروکی بیوی ثمینہ بی بی اپنی پانچ سالہ بیٹی نمرہ کو اپنے پڑوسی کے گھر لیکر گئی جہاں سے اسی گاؤں کا اوباش نوجوان فرسٹ اےئر کا طالب علم عباس ولد محمد رمضان پانچ سالہ بچی کو ورغلا کر کریانہ کی دوکان میں میں واقع عقبی کمرہ میں لے گیا اور درندگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ہوس کا نشانہ بناڈالا چیخ و پکار پر خواتین اور اہل دیہہ نے مبینہ طور پر خون میں لت پت بچی کو بے ہوشی کی حالت میں والدہ کے حوالے کیا تو مبینہ طور پر ملزم کے بھائی اور والد نے زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد اور والدہ کو تھپڑ مارے اور و قوعہ کا کسی سے ذکر نہ کرنے کی دھمکیاں بھی دیں بعدازاں بچی کو خرابی صحت کی بنا ء پر فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں علاج و معالجہ کے لیے داخل کروادیا گیا اطلاع پر پولیس نے گزشتہ روز بچی کو گڑھا موڑ ہسپتا ل میں معائینہ کے لیے پیش کیا اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے پولیس تھانہ مترونے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردیئے ہیں