counter easy hit

چین میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک

18 killed in bus accident in China

18 killed in bus accident in China

بیجنگ:چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وسطیٰ صوبے ہوبے میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جھیل میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر جھیل میں جاگری جب کہ بس میں 20 افراد سوار تھے، پولیس نےبس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات معمول کا باعث ہیں جب کہ صرف 2013 میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website