counter easy hit

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 177ویں برسی کی تقریبات

177 th anniversary

177 th anniversary

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 177ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آ نے والے 447 بھارتی سکھ یاتری جتھہ لیڈر سردار گورومیت سنگھ کی قیادت میں خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ،ننکانہ ریلوے سٹیشن پہنچنے پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف وہاب گل ،ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر محمد اسحاق ، ایس پی صدف فاطمہ اور دیگر ضلعی افسران نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب پہنچنے پر بھارتی سکھ یاتری بہت خوش دکھائی دیئے ، ریلوے اسٹیشن کی فضا “جو بولے سونہال “ست سری اکا ل “اور واہے گوروجی کا خالصہ ” “واہے گوروجی کی فتح “کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔بھارتی سکھ یاتریوں نے ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے پر پاکستان ریلوے اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ،بھارتی سکھ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ جنم استھان پہنچایا گیا ،بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں تین روز قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ اپنے مقدس مذہبی مقامات کی یاترا بھی کریں گے آج سکھ یاتری سچا سودا گوردوارہ کیلئے روانہ ہونگے جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرینگے اور شام کو واپس ننکانہ صاحب آجائینگے۔