counter easy hit

تھر اور حب میں کوئلے سے 1650 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی

تھر اور حب میں کوئلے سے 1650 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، ان منصوبوں پر عمل درآمد اور پاور پرچیز کے معاہدوں پر دستخط کردیے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کہتے ہیں قحط اور خشک سالی کے لیے مشہور تھر اب توانائی کا مرکز بنے گا۔

1650 MW electricity will generate from coal in Thar and Hub

1650 MW electricity will generate from coal in Thar and Hub

2019تک بلوچستان کے علاقے حب میں 1320میگاواٹ جبکہ سندھ کے علاقے تھر میں مقامی کوئلے سے 330میگاواٹ کے منصوبے لگیں گے، ان منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالر سےزائد ہے اور یہ سی پیک کا حصہ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ430 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، مئی میں 525میگاواٹ پیدا کرے گا، نئے فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگ چکے ہیں، کسی نے دیکھنا ہو تو منصوبے کا دورہ کرا سکتے ہیں ۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نیپرا اب وزارت پانی وبجلی کے ماتحت آ یا ہے، مگر پہلے بھی کسی تھانے کے ماتحت نہیں تھا ۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھاشا اور مہمند پن بجلی منصوبوں کے لیے ڈیموں کا سنگ بنیاد اسی سال رکھ دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website