counter easy hit

بچت اسکیموں میں 151 ارب روپے کی سرمایہ کاری

151 billion investment

151 billion investment

اسلام آباد……سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے سیونگ کی مختلف اسکیموں کے تحت 151 ارب روپے کی بچتیں وصول کی ہیں۔
سی ڈی این ایس کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2015-16ءکے لئے بچتوں کی وصولیوں کے حوالے سے 302 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 21 جنوری 2016ءتک 151 ارب روپے کی مختلف بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصہ کے لئے بچتوں کی وصولیوں کا ہدف 169 ارب روپے تھا۔حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی سال کے اختتام تک بچتوں کی وصولیوں کے ہدف کو حاصل کرلیا جائے گا۔