counter easy hit

ہاتھوں سے محروم15سالہ روسی لڑکا ماہر پیانسٹ بن گیا

15-year-old Russian boy

15-year-old Russian boy

ماسکو……..اپنی انگلیوں کا جادو چلاتے ہوئے پیانو پر دلکش دھنیں تخلیق کرنیوالے موسیقار تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے لیکن اب ہم آپ کو جس موسیقار سے ملوا رہے ہیں وہ پیدائشی طور پر انگلیوں سے محروم ہے۔
جی ہاں دو نوں ہاتھوں سے محروم روسی شہرکازان سے تعلق رکھنے والے15سالہ لڑکے نے ماہرپیانسٹ بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔کچھ منفرد کرنے کے جذبے سے سر شاراس لڑکے نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعدبغیر انگلیوں کے ہی پاؤں سے گٹار بجانا سیکھ گیا۔ یہ نو جوان مختلف پروگرامز میں اپنے دونوں پاؤں کے سہارے گٹار بجاتااور ساتھ ہی خود گانا گاکر اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے۔