counter easy hit

بلند پہاڑی پر صرف 15 روز قیام مہینوں صحت مندی دیتا ہے، تحقیق

15-day stay on the hill gives prosperity months, research

15-day stay on the hill gives prosperity months, research

کولوراڈا: اگر آپ صرف 15 دن کسی بلند پہاڑی مقام پر گزار لیں تو آپ کی صحت مہینوں تک اچھی رہے گی۔

اس بات کا انکشاف یونیورسٹی آف کولوراڈو میں کیے گئے ایک مطالعے سے ہوا جس میں 20 افراد شریک تھے۔ ان تمام افراد کو سطح سمندر سے 5  ہزار میٹر بلند ایک پہاڑی مقام پر لے جایا گیا جہاں وہ 15 دن تک رہے۔ وہاں اپنے قیام کے دوران وہ کوہ پیمائی سمیت دوسری جسمانی سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔ پہاڑی علاقے سے واپسی پر ان کے خون میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگئی جو کم از کم 4 ماہ تک برقرار رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ یا اس سے کچھ زیادہ کی بلندی پر ہوا میں آکسیجن کا تناسب 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اور اسی کمی کی وجہ سے خون کے سرخ خلیات کو ہوا سے آکسیجن جذب کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور اسی کوشش کے دوران وہ اپنے اندر موجود ہیموگلوبین کو اسی مناسبت سے تبدیل کرتے ہیں۔ اس طرح ہیموگلوبین میں آکسیجن جذب کرنے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہتا ہے کہ جب تک وہ خلیات اپنی قدرتی عمر (120 دن) مکمل کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔

اس سے پہلے سائنسدانوں کو یہ تو معلوم تھا کہ بلند اور پُرفضا پہاڑی مقامات پر کچھ دن گزارنے سے صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں لیکن یہ مفید اثرات کس حد تک ہوتے ہیں اور کب تک برقرار رہتے ہیں اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔

تاہم ’’آلٹی ٹیوڈ اومکس‘‘  نامی تحقیقی منصوبے کے تحت، جس میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے علاوہ کچھ اور امریکی جامعات بھی شریک ہیں، بلند مقامات پر رہنے کے مختلف اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ مذکورہ مطالعہ بھی اسی منصوبے کے تحت انجام دیا گیا تھا۔

اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ جب خون کے سرخ خلیات کو ہوا میں آکسیجن کی قلت کا سامنا ہوتا ہے تو وہ عموماً ایک دن کے اندر اندر خود کو تبدیل کرکے زیادہ آکسیجن جذب کرنے کے قابل بنالیتے ہیں۔ لیکن ایک اور دریافت یہ بھی ہوئی کہ سرخ خلیات میں ہونے والی یہ تبدیلی پائیدار ہوتی ہے اور اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک وہ خلیے اپنی قدرتی عمر پوری کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔

خون میں آکسیجن جذب کرنے کی بہتر صلاحیت کے اثرات دماغ سمیت پورے جسم پر مرتبہوتے ہیں۔ مختلف جسمانی حصوں کو آکسیجن کی بہتر فراہمی کے باعث متعدد بیماریوں سے قدرتیحفاظت بہتر ہوتی ہے جب کہ دماغی پریشانیوں اور تکالیف میں بھی بہت افاقہ ہوتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website