counter easy hit

مہنگائی میں 11 فیصد اضافہ ، چینی ، انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

11 percent inflation, sugar, egg prices rose

11 percent inflation, sugar, egg prices rose

گزشتہ ایک ہفتے کے دوان چینی 2 ، ٹماٹر 2 ، آٹا ایک روپے ، انڈے 7 روپے ، اور ایل پی جی سلنڈر 3 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران چینی ، انڈوں ، دالوں ، آلو ، چکن ، ادرک سمیت 8 اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ پاکستان بیورو شماریاں کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں چینی دو روپے ، ادرک دو روپے ، دال چنا آٹھ روپے ، دال مونگ پچاس روپے ، ٹماٹر دو روپے ، آٹا ایک روپے ، انڈے سات روپے فی درجن ، ایل پی جی سلنڈر تین روپے مہنگا ہوا جبکہ کیلے سات روپے ، پیاز ایک روپے ، گڑ ایک روپے ، دال مونگ انیس پیسے سستی ہوئی ۔ اس عرصہ کے دوران 132 اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہں کیا گیا ، آٹھ ہزار تک کمانے والوں کیلئے افراط زر 0٫15 ، آٹھ سے بارہ ہزار کمانے والوں کیلئے 0٫13 ، بارہ سے اٹھارہ ہزار تک کیلئے 12 فیصد ، اٹھارہ سے پینتیس ہزار کیلئے گیارہ فیصد ،اور پینتیس ہزار سے زائد کیلئے 9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website