counter easy hit

10 ماہ کے بچے کا وزن 9 سال کے بچے کے برابر, ویڈیو لنک میں

میکسیکو: لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں دس ماہ کا ایک بچہ ایسی بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ بھوکا ہی رہتا ہے اور بہت زیادہ غذا کی وجہ سے 10 مہینے کی عمر میں ہی اس کا وزن 9 سال کے لڑکے جتنا ہوگیا ہے۔

10 months of baby weight equal to a 9-year-old childغیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے لوئس مینول  کی عمر 10 ماہ ہے لیکن حیران کن طور پر اس کا وزن 30 کلو گرام ہے جو عام طور پر 9  سال کے بچے کا ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوئس کو دراصل  ’’پریڈر ویلی سنڈروم‘‘ کا مرض لاحق ہے۔  یہ بیماری جینیاتی خرابی کی وجہ سے بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے اور اس میں زیادہ بھوک لگنے کا احساس ہوتا ہے اور اس سے بچے کی افزائش رکنے کے ساتھ ساتھ اور اس کے پٹھے بھی نہیں بن پاتے۔
kid1_1510569673-1511100740پریڈر ویلی سنڈروم کا شکار بچے بڑھتے وزن کے باعث نہ صرف اپنی عمر سے بڑے بچوں کی طرح نظر آتے ہیں بلکہ ان میں دل کا دورہ پڑنے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ غربت کا شکار ہونے کی وجہ سے بچے کا علاج کرانے سے قاصر ہیں اس لئے انہوں نے لوئس کے علاج کےلیے چندہ مہم شروع کی ہوئی ہے۔