counter easy hit

یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال، آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے آج سہہ پہر 3 بجے اپوزیشن رہنماؤں کو بلاول ہاؤس میں مدعو کیا ہے۔

اجلاس میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان، امیر جماعت سراج الحق، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔