counter easy hit

’ہمارے سامنے اُس شخص کا کیس ہے جس نے عدلیہ پر وار کیا۔۔۔‘ چیف جسٹس نے مزید کیا ریماکس دیئے؟ عدالت سے تازہ خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)’ہمارے سامنے اس شخص کا کیس ہے جس نے عدلیہ پر وار کیا۔۔۔‘ چیف جسٹس نے مزید کیا ریماکس دیئے؟ عدالت سے تازہ کارروائی کی اطلاعات موصول ہو گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف

 

TOP Best Jobs for All Categories, Govt, Semi Govt and Private Jobs 2019 for 68+ Computer Operators, Stenographers, Stenotypists, Assistants, Instructors & Other

 

Jobs for All Categories throughout Pakistan Govt, Semi Govt, Private, All Cities, All Provinces, Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

پرویزمشرف کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہم سب کے لئے یہ ایک مشکل کیس ہے۔ لارجربینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے ہمارے سامنے اس کا کیس ہے جس نے عدلیہ پر وار کیا اور اشتہاری بھی ہو چکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پیچیدگی یہ ہے کہ ہم نے اس سب کے باوجود اس کے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے ہیں۔ بینچ کے رکن جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے مذکورہ کیس مزاحیہ بھی ہے، راسیکیوشن ٹیم کے سربراہ کے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے ایک سال سے کوئی نئی تقرری نہیں کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ایسا لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت اس کیس میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی اور نہ پرویز مشرف کے خلاف کیس چلانا چاہتی ہے۔ سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ بیچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بھی شامل ہیں۔ خصوصی عدالت کا فیصلہ رکوانے کے خلاف پرویز مشرف کے وکیل سلیمان صفدر اور وزارت داخلہ کی جانب سے دراخوستیں دائر کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کا آگاہ کیا 20 نومبر 2019 کو خصوصی عدالت کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں پبلش ہو گیا تھا ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا یہ ہمیں کنفرم نہیں ہو سکا۔ سیکرٹری قانون کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 30 منٹ میں اصل ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ عدالت میں دائر کردہ دونوں درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو سنگین غداری کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔ وزارت داخلہ نے اپنی عرضی میں مؤقف اپنا کہ پرویز مشرف کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نئی قانونی ٹیم تعینات کرنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے اور خصوصی عدالت کا غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ معطل کیا جائے۔ خیال رہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سننے والی 3 رکنی خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور فریقین سے 26 نومبر تک تحریری دلائل بھی طلب کر رکھے تھے۔

we, are, hearing, the, case, of, musharraf, who, attacked, the, judiciary, in, the, country

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website