counter easy hit

کوٹ نکہ یونین کونسل کی آبادی ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کا شکار

webmd_rf_photo_of_liver_and_hepatitis_virusپنڈی بھٹیاں نمائندہ خصوصی انصر عباس سراج کوٹ نکہ یونین کونسل کی آبادی ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کا شکار ہورہی ہے انجمن ویلفیر سوسائٹی کوٹ نکہ کے جنرل سیکرٹری نواز بزمی اور انفارمشن سیکرٹری سردار زبیر خان نے اس سلسلہ میں فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کے باعث لوگ آلودہ سیم زدہ پانی پینے پر مجبور ہیں جوکہ ہیپاٹائٹس کا باعث بن رہا ہے جبکہ کوٹ نکہ میں کئی ایکڑ رقبہ پر گندا جوہڑ سے بھی پانی آلودہ ہوچکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا آبادی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوٹ نکہ میں فلٹریشن پلانٹ کی منظوری دی جائے ۔