counter easy hit

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پہلی بار ٹھٹہ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 1977ء سے 2013ء تک ہونیوالے انتخابات میں ناقابل شکست رہے

ameen faheem's first death anniversary will be observed today.

ameen faheem’s first death anniversary will be observed today.

لاہور (یس اردو نیوز) پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا امین فہیم کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔امین فہیم نے 1958ء میں سندھ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور 1970ء سے عملی سیاست میں قدم رکھا۔ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پہلی بار ٹھٹہ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ 1977ء سے 2013ء تک ہونیوالے انتخابات میں ناقابل شکست رہے۔جنرل ضیاالحق کے دور حکومت میں جب خود پیپلزپارٹی کے لوگ غیرجماعتی بنیادوں پر انتخابات میں شریک ہوئے مخدوم امین فہیم نے پارٹی قیادت کا ساتھ دیا اور انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر نائب چیئرمین کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر بھی تھے۔ وہ تین مرتبہ وزراتِ عظمیٰ کی کرسی کے قریب پہنچے لیکن کبھی سیاسی وفاداری تو کبھی پارٹی قیادت کی وجہ سے وہ اس عہدے پر فائز نہ ہو سکے۔
مخدوم امین فہیم بینظیر بھٹو کے 1988ء سے 1990ء تک پہلے دورِ حکومت میں مواصلات اور 1994ء سے 1996ء تک دوسرے دورِ حکومت میں ہاؤسنگ اینڈ پبلک ورکس کے وفاقی وزیر رہے۔ نومبر2008ء میں وزارت معیشت وتجارت کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہیں این آئی سی ایل کے اسکینڈل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔21 نومبر 2015ء کو کراچی پاکستان کے ایک نجی ہسپتال میں خون کے کینسر کی وجہ سے امین فہیم کا انتقال ہوا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website