counter easy hit

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا ماڈل دینی مدرسہ کا دورہ ، مدرسہ کی اساتذہ اور طالبات سے خصوصی ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا ماڈل دینی مدرسہ کا دورہ  ، مدرسہ کی اساتذہ اور طالبات سے ملاقات

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) ماڈل مدرسہ کے قیام کا مقصد دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ باشعور طالبات کی تیاری ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے ماڈل دینی مدرسہ کے دورہ  کے موقع پر کہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام چلنے والے ماڈل دینی مدرسہ کے اچانک دورہ پر آج  حاجی کیمپ اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر نے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ملازمین اور ماڈل مدرسہ کی اساتذہ اور طالبات سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں ماڈل مدرسہ کی ترقی کی بھرپور کوشش کی۔ اس ادارے کی اچھی ساکھ کو برقرار رکھا جائے گا اور مزید فعال کیا جائے گا۔ ہم سے پہلے کچھ لوگ اس ادارے کو ختم کرنے کے درپے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مدرسہ کے تمام کنٹریکٹ اساتذہ اور ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مدرسہ کی بہتری کے حوالے سے طالبات اور اساتذہ سے ان کے مسائل بھی سنے۔ سردار یوسف نے کہا کہ مدرسہ کے مسائل کے حل کیلئے وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ وفاقی وزیر نے جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ کو مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے طالبات کو اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والی طالبات کو حج و عمرہ پر بھیجا جائے گا۔ مدرسہ کی اساتذہ اور طالبات نے وفاقی وزیر کو دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

44federal, minister, for, islamic, affairs, and, inter, faith, harmony, sardar, yousaf, visited, model, dini, madrasa, todayfederal, minister, for, islamic, affairs, and, inter, faith, harmony, sardar, yousaf, visited, model, dini, madrasa, todayfederal, minister, for, islamic, affairs, and, inter, faith, harmony, sardar, yousaf, visited, model, dini, madrasa, today