counter easy hit

معروف پاکستانی اداکارہ ریما کے گھر بیٹے کی پیدائش

Reema Khan

Reema Khan

ورجینیا (جیوڈیسک) پاکستان کی معروف ادکارہ ریما نے امریکا کے شہر ورجینیا میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ان کے شوہر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔ نوملود کا نام اذلان محمد سید شہاب رکھا گیا ہے۔

ریما خان نے بیٹے کی پیدائش پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گی۔

اپنے پیغام میں ریما خان نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی۔