counter easy hit

مخالفین کے ثبوت یا شہادتیں ناکافی تھیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے اکثریت کے ساتھ وہ فیصلہ دیا جو وزیر اعظم نے چھ ماہ پہلے کہا تھاجو ثبوت یا شہادتیں ہمارے مخالفین نے پیش کیں وہ ناکافی تھیں۔

Opponents were insufficient proof or evidence, Khawaja Asif

Opponents were insufficient proof or evidence, Khawaja Asif

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نا اہل نہیں ہوئے، اس دوران خواجہ آصف جذبات پر قابو نہ رکھ سے اور رو پڑے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ناقابل تردید ثبوت کا دعویٰ کرنے والوں نے منہ کی کھائی، ہم نے بار بار یہ کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا، آج ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ پورا تعاون کریں گے، پاکستان کو آگے بڑھانے کا سفر جاری رہے گا، نواز شریف صادق بھی ہیں امین بھی ہیں ، وہ جدید پاکستان کے معمار ہیں۔

وزیر ریلوے نے پی ٹی آئی پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ اب رونا بند کر دو، عمران خان اب بھی وقت ہے ،خیبر پختون خوا جاؤ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website