counter easy hit

مائیک پومپیو کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات

نامزد امریکی وزیرخارجہ اور سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا جا کر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی ہے۔

Meet Mike Pompio's North Korean Headاس بات کا دعویٰ ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامزد امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو ایسٹر کے موقع پر خفیہ دورے پر شمالی کو ریا گئے تھے اور انہوں نے کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی۔

ایک امریکی عہدیدار نے بھی مائیک پومپیو اور کم جونگ ان کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

ا س سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے شمالی کوریا سے اعلیٰ سطح پر را بطہ کیا ہے۔