counter easy hit

عہد حسن کامل ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ

ریاض; سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل ہالی ووڈ کی فلم ’’بی اینگ ‘‘میں کام کر رہی ہیں۔ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ بن گئی ہیں۔

The first Saudi actress to work in the film of Hasan Hassan Perfect Styleبی اینگ کے ہدایت کار ڈوگلس سی ولیم ہیں۔ توقع ہے کہ مار دھاڑ سے بھرپور یہ امریکی فلم اس سال ریلیز ہوگی۔ عہد کامل نے نیٹ فلیکس اور بی بی سی کی مشترکہ منی ڈراما سیریز ’’ کولیٹرل‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی ۔ یہ سیریز بی بی سی نے نشر کی تھی۔

ان کا نام ’’ ووگ عربی میگزین‘‘ میں بعض دوسری سعودی خواتین کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔ عہد کامل سعودی دارالحکومت الریاض میں 14 نومبر 1980ء کو پیدا ہوئی تھیں اور 1998ء میں امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔ انھوں نے نیویارک کی فلم اکادمی میں فلم اور اداکاری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔