counter easy hit

دھیان چند کی سوانح عمری پر بننے والی فلم میں کام نہیں کر رہا : شاہ رخ

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

لاہور (یس ڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان نے ہاکی لیجنڈ دھیان چند کی سوانح عمری پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں کسی نئی سپورٹس فلم میں کام کرنے کی آفر نہیں ہوئی تاہم اگر ہاکی کھلاڑی دھیان چند کا کردار کرنا پڑا تو انہیں خوشی ہو گی۔

بالی ووڈ سپر سٹار اس سے پہلے فلم چک دے انڈیا میں بھی ہاکی کوچ کا کردار نبھا چکے ہیں ۔ فلمساز کرن جوہر جلد دھیان چند کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کی کاسٹ کاا علان کرنے والے ہیں۔