counter easy hit

درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے سے قیمتوں میں اضافہ

ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد 1600 سے زائد اور 1800 سی سی تک کی پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کے دام یکدم 2 لاکھ روپے بڑھا دیے311264_66975820 گئے ہیںکراچی (یس اُردونیوز) حکومت کی جانب سے درآمدی استعمال شدہ 1 ہزار سی سی سے زائد پاور کی گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے سے ان کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے لگثرری مصنوعات کی درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنے اور ٹیکس آمدن میں ہوئی کمی کو پوار کرنے کے لیے درآمدی امپورٹڈ گاڑیوں پر 10 فیصد ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ڈیلرز کے مطابق 1 ہزار سی سی سے زائد اور 1300 سی سی تک کی درآمدی استعمال شدہ گاڑی کی قیمت میں 95 ہزار روپے اضافہ ہو چکا ہے جبکہ 1300 سے زائد اور 1500 سی سی انجن پار والی گاڑی اب پہلے کے مقابلے 1 لاکھ 35 ہزار روپے مہنگی ہو گئی ہے ۔ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد 1600 سے زائد اور 1800 سی سی تک کی پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کے دام یکدم 2 لاکھ روپے بڑھا دیے گئے ہیں