counter easy hit

در مکنون کا دوسرا شمارہ

Shahbano-Mir

Shahbano-Mir

تحریر : وقار انساء

درمکنون کی بانی وچیف ایڈیٹر محترمہ شاہ بانو میر صاحبہ کے گھر ٹیم کو ظہرانہ ديا گیا-وقت مقرہ پر تمام ٹیم پہنچ گئی –اس ہلکے پھلکے اور گھریلو ماحول کو آج کی بچیوں کی موجودگی نے بھی چار چاند لگا دئیے – جنہوں نے میگزین میں کام کیا اپنی ماؤں کی ہمراہی میں یہ بچیاں اپنے کام سے بے حد خوش تھیں شاہ بانو میر صاحبہ نے خوشی کے اظہار کے لئے سب کو پھول دئیے
شاہ بانو میر صاحبہ نےان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی اور ساتھ درمکنون کے پہلے شمارے میں کام کرنے والی بچیوں کی کارکردگی کو بہت سراہا کھانے سے فراغت پاکر سب درمکنون کو دیکھنا چاہتے تھے – شاہ بانو میر صاحبہ نےسب کو درمکنون بھی دکھايا گیا۔

درمکنون کا شمارہ پوری آب وتاب سے صفحہ قرطاس پر جگمگا رہا تھا –الفاظ کے انمول موتیوں میں پروئے ہوئے موضوعات لکھاریوں کی مہارت کا ثبوت تھے سب سر جوڑے میگزين کو پڑھنے ميں مصروف تھے –چونکہ وقت قلیل تھا اس لئے سر سری ہی جائزہ لیا جا سکا خوشی سب کے چہروں سے ہویدا تھی اسی اثناء میں درمکنون کے سر پرست اعلی مشتاق خان جدون کی کال آئی جو انہوں نے ٹیم کو مبارکباد دینے کے لئے کی تھی۔

Work

Work

–انہوں نے بطور خاص شاہ بانومیر صاحبہ کے کام کی لگن کو بہت سراہا انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کام قابل ستائش ہے اس کے ساتھ دیگر خواتین سے بات کی اور سب کی حوصلہ افزائی کی – گھریلو خواتین کی ادب سے گہری دلچسپی اور اپنی تحریر سے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کے جذبے کو بہت سراہا –بچیوں کی کارکردگی کو سراہا اور خوش ہو کر بتایا کہ پہلی بار اپنی قومی زبان کے رسالے میں فرنچ سیکشن دیکھ کر دلی مسرت محسوس کرتے ہیں-انہوں نے درمکنون کے تیسرے شمارے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا –اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسی سال تيسرا شمارہ بھی منظر عام پر آئے۔

Cack

Cack

ٹیم نے شاہ بانو میر صاحبہ کے ساتھ مل کر درمکنون کا کیک کاٹا – نوجوان نسل نے اپنے بڑوں کی تقلید ميں کیک کاٹا ان خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کے لئے اس کوپھولوں کے ھمراہ کیمرے کی آنکھ ميں محفوظ کيا گيا چائے کے بغير تو بات چیت کا کچھ خاص لطف نہیں آتا چنانچہ چائے کی گرم چسکیاں لیتے ہوئے خوشگوار موڈ میں بات چیت کا دور شروع ہوا انصاف میگزين پر بھی بات ہوئی جو اشا اللہ جلد آنے والا ہے-سب نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ درمکنون کے تیسرے شمارے کے لئے کام کرنا چاہیں گی اس طرح یہ خوبصوت محفل ايک نئے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

تحریر : وقار انساء