counter easy hit

چوہدری جعفر اقبال ہمارے علاقے کو سوتیلی ماں جیسے سلوک سے نہ نوازیں بلکہ ہمیں بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کریں ،چوہدری ہارون ڈھنڈہ

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ +محمدر ضا)ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت چوہدری ہارون ڈھنڈہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال ہمارے علاقے کو سوتیلی ماں جیسے سلوک سے نہ نوازیں بلکہ ہمیں بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کریں ہمارا بھی حق ہے ہم این این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ سے مشکور ہیں کہ وہ چکوڑی شیر غازی اور دیگر علاقوں یہ سہولت فراہم کررہے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ ڈھنڈہ وگردونواح کے علاقوں کو بھی سوئی گیس فراہم کریں گے اور دیگر درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے اور علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں پر گامز ن کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے ہمیں امید ہے کہ چوہدری جعفر اقبال مایوس نہیں کریں گے