counter easy hit

خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کو (ن) لیگ چھوڑنے کی آفر! خوجہ برادران نے جواباً کیا فیصلہ کر لیا؟ ملکی سیاست کا رُخ ہی بدل کر رہ گیا

خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کو (ن) لیگ چھوڑنے کی آفر! خوجہ برادران نے جواباً کیا فیصلہ کر لیا؟ ملکی سیاست کا رُخ ہی بدل کر رہ گیاھھ
لاہور(نیوز ڈیسک ) لیگی رہنماء رانا محمد ارشد کا کہنا ہے کہ خوجہ براادران کو آفر کرائی گئی تھی کہ آپ دونوں بھائی نواز شریف کو ساتھ چھوڑ دیں، ایک بھائی ایم این اے بن کر مزے لے اور دوسرا بھائی ایم پی اے بن کر مزہ لے، اس آفر پر دونوں بھائیوں
نے انکار کرتے ہوئے ایک ہی جواب دیا کہ ہم لوگ نواز شریف کے وزیر تھے، انکے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہے گے۔ تفصیلات کے مطابق آن لائن سیشن میں بات کرتے ہوئے رانا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران کا انکار سنتے ہی انکا نام پیرا گون اسکینڈل کے ساتھ جوڑ دیا گیا، دونوں بھائیوں کا اس کیس کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں تھا، میں جانتا ہوں کہ خوجہ برادران کس محنت کے ساتھ کام کرتے تھے، ایک نے محکمہ صحت کو کہاں سے کہاں پہنچا دی ااور دوسرے نے محکمہ ریلویز میں انتھک کام کیا، خوجہ سعد رفیق کی وجہہ سے ہی ریلورے خسارے سے نکلنے میں کامیاب ہوئی، دونوں کو بس اس بات کی سزا دی گئی کہ دونوں ہی نواز شریف کے سپاہی تھے۔ خیا ل رہے کہ گزشتہ روز خوجہ برادران پر بنائے گئے کیسز کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس بد نیتی پر مبنی ہے، جس پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے خوجہ برادران کا احتساب نہیں کیا گیا بلکہ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، خوجہ برادران نے اس کیس کے دوران جس ہمت اور استقامت سے کام لیا یہ قابلِ تعریف عمل ہے۔ اسکی مثال نہیں مل سکتی، سپریم کورٹ کے فیصلے نے نیب کے عمل پر ہی فرد جرم عائد کر دی ہے۔