counter easy hit

حرا ترین اور علی سفینا کے گھر بیٹی کی پیدائش

HIRA, TAREEN, AND, ALI, SAFINA, BECOME, PARENTS, OF, BABY, GIRL

HIRA TAREEN, AND, ALI, SAFINA, FILE PHOTO

پاکستانی اداکار اور ماڈل حرا ترین اور ڈی جے سے اداکار بننے والے علی سفینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اس خبر کا اعلان علی سفینا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا۔علی نے ایک پوسٹ کے ذریعے خدا کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اعلان کیا کہ ان کی خوبصورت اہلیہ نے ایک خوبصورت بیٹی کو جنم دیا ہے، یہ ان کے لیے اپنی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ علی سفینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ان کی سالگرہ کے دن ہی ہوئی۔واضح رہے کہ یہ حرا اور علی کی پہلی اولاد ہے۔نہوں نے ٹوئٹر پر بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ قرار دیا۔

اس خبر کے اعلان کے بعد ہی علی اور حرا کے ساتھیوں نے انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینا شروع کردی۔فخر عالم نے علی سفینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’اتنی خوبصورت بیٹی کے والد بننے پر مبارک ہو، اب تم بہت خوش قسمت اور خاص لوگوں کی لیگ کا حصہ بن چکے ہو، بیٹیاں سب سے بہترین تحفہ ہوتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website