counter easy hit

بھولے بھالے پاکستانیوں کیلئے چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر ملکی اینکر عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف دور کی نسبت عمران خان حکومت بجلی کا ایک منصوبہ آدھی لاگت پر تیار کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار عمران ریا ض خان نے بتایا ہے کہ نوازشریف دور کے دور میں
ایک منصوبہ 130ملین ڈالر میں بنا تھا۔ اب وہی منصوبہ عمران خان حکومت آدھی لاگت میں بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ونڈ پاور پروجیکٹ کے نام سے ایک منصوبہ لگایا گیا۔جس میں 30 کمپنیوں کو 59 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ لگانے کی اجازت دی گئی۔اور اس منصوبے کی لاگت 130 ملین ڈالر تھی جب کہ اس منصوبے کی ایفی شنسی 30 فیصد تھی۔تاہم اب یہ حکومت وہی منصوبہ آدھی سے بھی کم لاگت میں بنا رہی ہے۔یعنی اب منصوبے کی لاگت 60 ملین ڈالر ہے۔اور جس میں کمپنیوں کو 59 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔جب کہ اس کی ایفی شنسی بھی 7 فیصد زیادہ یعنی کہ 37 فیصد ہے